سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر دودھ فروش جاں بحق ہوگیا

پیر 20 نومبر 2017 19:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر غریب دودھ فروش جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمپر نے تیزی رفتاری کے باعث کار کو کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے محمد صادق عرف صدیق نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈمپر اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہ ونے میں کامیاب ہوگیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :