سیاسی طور پر تعینات ہونے والے پٹواری نے اے سی سرگودھا کے منسوخی کے احکامات کو ماننے سے انکار کردیا

پیر 20 نومبر 2017 19:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سیاسی طور پر تعینات ہونے والے پٹواری نے اے سی سرگودھا کے منسوخی کے احکامات کو ماننے سے انکار کردیا۔ چارج نہ دینے پر دوسرے پٹواری نے اے سی آفس میں احتجاج کرتے ہوئے دفتر کو میدان جنگ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 50 شمالی کے پٹواری خضر حیات لالی کو سیاسی طور پر تبدیل کیا گیا مگر اے سی سرگودھا نے ان کے تبادلے کے احکامات منسوخ کردیئے جنہوں نے چارج سنبھال لیا مگر چارج لینے کیلئے دوسرے پٹواری نذر گوندل جب پٹوار خانے گیا تو اس نے تالے لگا کر چارج دینے سے انکار کردیا۔

جس پر نذر گوندل نے اپنے حامی پٹواریوں کے ہمراہ اے سی سرگودھا کے دفتر میں گھس کر ان کی موجودگی میں شدید احتجاج کیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر اسے چارج نہ دیا گیا تو وہ پٹوار خانے کے تالے توڑ دے گا۔