ہمارے دورمیں خوشحال، ترقی یافتہ ،روشن اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے‘شہبازشریف
عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیں،ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی ہم نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے،میگا منصوبوں کو شفافیت کیساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے،ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں بے بنیاد الزامات لگانے والوںکوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں،ان عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہم صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت خلق کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا‘وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو
پیر 20 نومبر 2017 19:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں۔ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔
ملک میں امن قائم ہوا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ملک کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیںاورصدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے دورمیں خوشحال، ترقی یافتہ ،روشن اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ محنت، امانت، صداقت اور دیانت کو شعار بناتے ہوئے ترقی کے سفر کو آگے بڑھارہے ہیں۔بے بنیاد الزامات لگانے والوںکوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی منفی سیاست عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اوران شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم قائداعظمؒ کے افکار اور تصورات کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اورہم صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت خلق کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.