Live Updates

نواز شریف کا دعویٰ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ، عمران خان

نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف

پیر 20 نومبر 2017 19:50

نواز شریف کا دعویٰ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کا یہ دعویٰ کہ عوام ان کا احتساب کرینگے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بیوقوف بنائے رکھا جانا چاہیے۔مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں۔عوام جانتے ہیں کہ آئینی طور پر ان کا کام اپنے نمائندے منتخب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے نے سماجی رابطے کے ایک سائیٹ پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میںکہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بخوبی احساس ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔چنانچہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمہ ہے ۔نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے۔عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات