چوتھی ویسٹ زون عامر کیبلز T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہو گئی

پیر 20 نومبر 2017 19:39

چوتھی ویسٹ زون عامر کیبلز T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ شروع ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) چوتھی ویسٹ زون عامر کیبلز T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہو گئی۔ مہمانِ خصوصی صدر ویسٹ زون سردار نوشاد احمد نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ ، سیکرٹری زون نواب منصور حیات، انجم حفیظ، ارشد محمود، قمبر علی شاہ، قاسم شفیق، منظور علی عارف اور دیگر موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں 48 کلبیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے روز 5 میچز کھیلے گئے۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر بوستان جمخانہ نے ینگ ماڈل ٹائون کلب کو 4 وکٹوں جبکہ کرکٹ سنٹر گرائونڈ پر کرکٹ سنٹر نے اینکر کلب کو 223 رنز سے ہرادیا۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر ینگ ماڈل ٹائون کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.4میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد صیام نے 20 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔ بوستان جمخانہ کی جانب سے عثمان مسعود نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4/14، عماد علی2/11،فہیم خان 2/11 اور علی رضا نے 2/20 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں بوستان جمخانہ نے 15.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ حسن مختار نے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ینگ ماڈل ٹائون کلب کی طرف سے عثمان آصف نے 3/21 وکٹ حاصل کیں۔

خرم صدیق، حسن محمود امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ کرکٹ سنٹر گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں کرکٹ سنٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔ احمد سلطان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 134،انس محمود 70 اور امیر حمزہ نے 41 رنز بنائے۔ اینکر کلب کی طرف سے نیاز احمد، محمد عاقب اور توحید رضا نے 1/1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اینکر کلب 9.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 44 رنز بناسکی ۔ نیاز احمد نے 21رنز بنائے۔ کرکٹ سنٹر کی جانب سے ذیشان علی نے 3/13، محمد احمد 2/9، سیف الرحمن 2/6 اور حمزہ ہمایوں نے 2/10 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :