Live Updates

تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کر دی

حکومت ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کے ذمے داران کا نام فوری سامنے لائے، دھرنے کیخلاف کسی قسم کے بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی: کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 19:00

تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر2017ء) تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دھرنے کیخلاف کسی قسم کے بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کے ذمے داران کا نام فوری سامنے لائے۔ حکومت ذمہ داران کیخلاف کاروائی بھی کرے جبکہ دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں عوامی اجتماعات کرنے اور پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :