صوابی ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،55 افراد گرفتار

پیر 20 نومبر 2017 18:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) تحصیل رزڑ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،آپریشن میں 3 اشتہاری ،7سہولت کار سمیت 55مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیے گئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں، بھتہ خوروں اور سہولت کاروںکے خلاف سرچ اپریشن شیخ جانہ ،مناگی ، اسماعیلہ ،کڑہ مار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ،سرچ آپریشن میں 45مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا جبکہ سرچ آپریشن میں 3 ملزمان اشتہاری کو اسلحہ سمیت اور 7سہولت کاروںکو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :