اللہ تعالی کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، سینیٹ کی سیٹ پیار ی ہوتی تو میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہ چھوڑتا، مصطفی کمال

میری بات چیت میں کوئی تضاد نہیں جو سچ ہے میں کہتا ہوں، فاروق ستار نے آدھا سچ بولا اور میں نے پورا سچ بولا ہے، ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں سب کو انصاف ملے ،بلوچستان کی عوام میرے سب سے زیادہ دل کے قریب ہیں،سربراہ پاک سرزمین پارٹی

پیر 20 نومبر 2017 18:43

اللہ تعالی کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، سینیٹ کی سیٹ پیار ی ہوتی تو میں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ میں اللہ تعالی کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا اگر سینیٹ کی سیٹ مجھے پیار ی ہوتی تو میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہ چھوڑتا ہمارے ساتھ ظلم اپنا ہی کررہے ہیں ہمارا دشمن ہمیں آپس میں لڑا رہا ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ء ہے کراچی میں ایم کیو ایم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو یاد رکھا جائے مختلف اقوام کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی بھائی سے بھائی کو دور کیا ،انہوں نے یہ بات پیر کے روز کوئٹہ میں مقامی ہال میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ میرے بات چیت میں کوئی تضاد نہیں جو سچ ہے میں کہتا ہوں فاروق ستار نے آدھا سچ بولا اور میں نے پورا سچ بولا ہے ہم ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں سب کو انصاف ملے بلوچستان کی عوام میرے سب سے زیادہ دل کے قریب ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ہم انصاف حاصل کر ینگے فاروق ستار اگر چاہتے تو ایم کیو ایم کو ختم کرسکتے مگر اس نے ختم نہیں کیا اور وہ پرانی ایم کیو ایم ابھی بھی چل رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی میں میئر نے عوام کو کوئی بھی سہولت مہیانہیں کی پانی ،بجلی اور سیوریج کا نظام پرانا چل رہا ہے افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص کو بارہ لاکھ روپے کی پنشن حاصل کرنے کیلئے چھ لاکھ روپے کی رشوت دینی پڑی صر ف زبانی کام کرنے سے عوام کے مسائل نہیں حل ہونگے مہاجرین کے حقوق کو پینتیس سال سے لوٹا جارہاہے ایم این اے ،ایم پی اے ،سینیٹرز تو بن رہے ہیں لیکن مہاجرین کے کوئی بھی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکے مسائل ہر حالت میں حل کرینگے ۔

(جاری ہے)

ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے اور یہ ظلم غیر نہیں اپنے کررہے ہیں ایم کیوایم مہاجرین کے نام پر لوٹ کسوٹ کررہی ہیں جس کے ہم انہیں اجازت نہیں دینگے ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اورانشاء اللہ انکے مسائل حل کر رہیں گے ۔