جرمنی نے بچوں کے گھڑیاں پہننے پر پابندی لگا دی

پیر 20 نومبر 2017 18:23

جرمنی نے بچوں کے گھڑیاں پہننے پر پابندی لگا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) :جرمنی ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے بچوں کو سمارٹ گھڑیاں پہننے پر پابندی لگا دی ۔جرمنی ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمارٹ گھڑیاں بچوں کا تمام ڈیٹا اور لوکیشن ہیکر کو فراہم کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ماہ قبل یورپ (BEUC)ادارے نے بھی اعلان کیا تھا کہ سمارٹ گھڑیوں کے ذریعے بچوں کی تمام لوکیشن حاصل کی جاتی ہے اور ان کی ایک دوسرے سے بات چیت بھی سنی جا رہی ہے اور بچوں کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ مارکیٹ میں ایسی خوبصورت گھڑیاں فروخت کی جاتی ہیں جن کو باقاعدہ طور پر فون کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔لیکن جرمنی نے بچوں کو یہ گھڑی پہننے سے بالکل منع کر دیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :