یوتھ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طاقت و سرمایہ ہے ،ملک محمد حنیف

مسلم لیگ ن برادری ازم پر یقین نہیں رکھتی ،برابری کی بنیاد پر تمام حلقو ں میں یکساں تعمیر وترقی کے کام ہو رہے ہیں ، صدر پی ایم ایل این آزاد کشمیر یوتھ

پیر 20 نومبر 2017 18:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یوتھ کے صدر ملک محمد حنیف نے کہا ہے کہ یوتھ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طاقت و سرمایہ ہے قوموں و علاقائی ترقی کے لیے نوجوانوں کا کردار کلیدی حثیت کا حامل ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بلاتخصیص علاقہ و قبیلہ عوامی فلاح و بہود کے ترقیاتی عمل کو جار ی رکھے ہوئے ہے مسلم لیگ ن برادری ازم پر یقین نہیں رکھتی برابری کی بنیاد پر تمام حلقو ں میں یکساں تعمیر وترقی کے کام ہو رہے ہیں موجودہ حکومت پانچ سالوں میں آزاد کشمیر کو تعمیر و ترقی کے حوالہ سے ماڈل سٹیٹ بنا دے گی موجودہ حکومت عوام کی منشاء اور خواہشات کے مطابق اقدامات کر رہی ہے آزاد کشمیر کے عوام نے سابقہ حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت کے زریعے ایک بڑا منڈیٹ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو دیا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کو ہر لحاظ سے ایک مضبوط اور مستحکم خطہ بنائیں گے موجودہ ن لیگ کی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر ،گڈگورنس ،میرٹ کے قیام،خطہ کی تعمیروترقی اور خوشحالی کواپنی ترجیحات میں رکھا ہواہے عوام کی خدمت موجودہ حکومت کا منشور ہے عوام مسلم لیگ ن کے دور کو مدتوں یاد رکھیں گے خطہ میں عوامی فلاح و بہبود کے کام بلا تخصیص ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام سے لے کر اب تک پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کا صحیح حق فراہم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے اپنی اصلاح کریں حکومت آزاد کشمیر کے عملی اقدامات سے خطہ میں تعمیروترقی* کا پہیہ رواں دواں ہے مرکزی حکومت کے تعاون سے ریاستی اداروں میں موژاصلاحات لا کر آئین و قانون اور میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں ن لیگ اپنے دورحکومت میں آزادکشمیرکوماڈل اسٹیٹ بنانے میں کوئی کسرباقی اٹھانہیں رکھے گی موجودہ حکومت نے سڑکات کی بہتری وپختگی، لنک روڈز، بجلی ، میرٹ کی بالادستی اورآزادکشمیرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی ہیلتھ سروسزکی فراہمی کے لیے جواقدامات اٹھائے ہیں اس سے آزادخطہ معاشی واقتصادی ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہورہاہے مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہونے والے بجلی کے منصوبہ جات جلد پایہ تکمیل کوپہنچنے سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں وہ فیصلے ہوئے جو تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے موجودہ دور میں نوجوانوں کو یکساں بنیادوں پر مستفید ہونے کے مواقع مل رہے ہیں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں 2018 میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھاری مینڈیٹ حاصل کر ے گی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا غریب لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات پرپوری اتررہی ہے حکومت نوجوانوں کو سکالرز شپ پر بیرون ملک بھیج کر ان کی اعلی تعلیم کے لیے اقدامات اٹھا کر قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تکمیل کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :