حطار میں نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کرنے کی کوشش ، نوجوان کی ہسپتال میں حالت انتہائی نازک

پیر 20 نومبر 2017 18:36

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) حطار میں نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کرنے کی کوشش ، پستول کے فائر سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا، گھر میں موجود افراد نے فوراً اسے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ہری پور پہنچایا جہاں سے اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید افتخار حسین شاہ ولد سید ریاض حسین شاہ سکنہ حطار نے بیروزگاری اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر اپنے ہی گھر میں پڑے پستول سے فائر کر کے خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

موقع پر موجود اہل خانہ نے زخمی حالت میں نوجوان کو پہلے ہری پور ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔