وزیر مملکت انوشہ رحمن کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے 55 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس.
ملک کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا
پیر 20 نومبر 2017 18:35
(جاری ہے)
اجلاس میں باجوڑ، مہمند ایجنسی اور مالاکنڈ میں براڈ بینڈ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ کو کامیاب بولی دہندہ کے حوالہ سے بھی غور کیا گیا۔
اس منصوبہ سے 684 موضع جات میں 15 لاکھ 99 ہزار 500 کے قریب افراد کو سہولت فراہم ہو گی۔ اس حوالہ سے ڈی آئی خان اور ٹانک کے علاقوں کیلئے ایک اور منصوبہ کیلئے ٹیلی نار پاکستان کو کامیاب بولی دینے کے حوالہ سے غور کیا گیا جس سے 6 لاکھ 93 ہزار افراد کو استفادہ پہنچے گا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کے حوالہ سے بورڈ میں جلد منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ انوشہ رحمن نے یو ایس ایف حکام کو اس موقع پر یہ ہدایات بھی دیں کہ کیڈ کے زیر انتظام خصوصی بچوں کے 6 تعلیمی مراکز کیلئے 6 کمپیوٹر لیبارٹریوں کے قیام کیلئے کیڈ کے ساتھ تعاون کریں۔ بورڈ میں انسانی وسائل کیلئے پالیسیوں پر بھی غور کیا گیا جو یو ایس ایف کی طرف سے پیش کی گئیں۔ بورڈ ممبران جن میں سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، وائس پریذیڈنٹ آئی ایس پی اظفر منظور، کنزیومر گروپ کے نمائندہ کوکب اقبال، پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر ڈینیئل رٹز اور یو ایس ایف کے سینئر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.