قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو نے ڈی آئی خان واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

الیکشن بروقت ہونگے تو جمہوری تسلسل برقرار رہے گا۔میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود میٹرو بنا رہے ہیں،آفتاب شیرپائو

پیر 20 نومبر 2017 18:29

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو نے ڈی آئی خان واقعہ کی جوڈیشل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو نے ڈی آئی خان واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن بروقت ہونگے تو جمہوری تسلسل برقرار رہے گا۔میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود میٹرو بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں نیوز کانفرنس میں آفتاب شیرپائو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں کے فقدان کو ختم کرے،وفاقی حکومت خطہ کی صورتحال کو بہتر بنانے میں فعال کردار ادا نہ کیا تو امریکہ کا دباو بڑھ جائے گا،افغانستان اپنی ناکامی کو چھپا کر پاکستان پر ملبہ نہ ڈالے، تعلق برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے، پورا اسلام آباد سیل ہوچکاہے،وفاقی حکومت مسئلہ ختم نہیں کرسکتی،آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ڈی ائی خان واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے،انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بری طرح شکست کھائے گی،میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود میٹرو بنا رہے ہیں اور منصوبے پرایک مہینے میں پانچ فیصد کام نہیں ہوا،ڈی ائی خان میں خاتون سے زیادتی پر حکومتی ردعمل سامنے نہیں آیا،قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اداروں کا آپس میں ٹکراو نہیں چاہتے،فاٹا کا انضمام آئندہ انتخابات سے پہلے ہوجانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :