پولیوسے بچائو کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،چوہدری طار ق فاروق

پیر 20 نومبر 2017 18:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پولیو انتہائی خطر ناک بیماری ہے اس سے بچائو کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں سکولز اور کالجز کے باہر پولیو ٹیمیں کیمپ لگائیں تا کہ غریب کے بچے پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سنئیر وزیر حکومت چوہدری طار ق فاروق نے ڈی ایچ او آفس بھمبر میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو کی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہصحت پولیو مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دے گھر گھر پولیو ٹیم کوبھیج کر قطرے پلائے جائیں تا کہ پولیو جیسی جا ن لیوا بیماری سے چھٹکارہ مل سکے انہوں نے کہا کہ پولیوں ٹیمیں فرض شناسی سے اور اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے نونہال قوم کو قطرے پلائیں اس اہم کام میں کسی قسم کی بھی کوئی کمی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں ڈی ایچ او بھمبر پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں تا کہ بروقت اور تمام علاقوں میں پولیوں ٹیمیں پہنچ کر بچوں کو قطرے پلا سکیں۔