راجہ نعمان الیاس کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل

پیر 20 نومبر 2017 18:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ریٹائرڈ(ڈی ایس پی) راجہ محمد الیاس خان مرحوم کے بیٹے اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7راجہ تیمور الیاس کے بھائی راجہ نعمان الیاس کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز عوامی میرج حال میرپور میںمنعقد ہوئی سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم ،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم،جنرل(ر) پرویز اشفاق،راجہ نوید اختر گوگا،چوہدری وحید اکرم ، چوہدری ولید اشرف ،ڈی آئی جی چوہدری محمد اشرف،ڈی آئی جی راجہ سلطان زمرد،ایس پی راجہ شمیم اختر،راجہ نصر اللہ ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم،کمشنر راجہ طارق ،راجہ فضل الرحمٰن،عامر ذیشان جرال ،پولیٹیکل سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی اور راجہ نعمان الیاس خان کو زندگی کے اس سفر پر مباکرباد دی سابق سپیکر چوہدری انوار الحق ،مرزا شفیق جرال،چوہدری علی شان سونی اورسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ،فیصل راٹھور، بازل نقوی، سابق وزیر چوہدری پرویز اشرف انہوں نے ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔