میونسپل کمیٹی بھمبرکے ریٹائرڈ ملازمین عرصہ 9 ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی کاشکار ہیں

پیر 20 نومبر 2017 18:08

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ریٹائرڈ ملازمین میونسپل کمیٹی بھمبر عرصہ 9 ماہ سے عدم ادائیگی پنشن کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔پیرکوبھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کے وفد کے نمائندہ راجہ محمد شبیر ریٹائرڈبلدیہ انسپکٹر نے بتایا کہ عرصہ 9 ماہ سے پنشن نہیں ملی ۔متعددد بار درخواست بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

ملی بھگت سے یہ ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں ریٹائر ڈ ملازمین راجہ شبیر، راجہ صدیق اور بشیر نائب قاصد جو فوت ہوچکا ہوا ہے اُنکے اہل خانہ پنشن کی ادائیگی نہ ہونے سے کسمپرسی کا شکار ہیں۔ بچوں کوفاقوں پر مجبورکیا جا رہا ہے چونکہ بلدیات کی وزارت کا قلمدان وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے پاس ہے لہٰذا وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ بھمبر میں ریٹائرڈملازمین کی بھی سنوائی کریںاور ہمارے مسائل حل کریں ۔