مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں،یہ سفر جاری رہے گا،مراد علی شاہ

مخدوم امین فہیم ہر اچھے برے وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے، آج جمیل الزماں بلاول بھٹو کیساتھ بیٹھے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کا برسی کی تقریب سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 18:00

مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں،یہ سفر جاری رہے گا،مراد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی کا سفر انشا اللہ جاری و ساری رہے گا، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، مخدوم امین فہیم کے خاندان کی بے تحاشہ قربانیاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ہالا میں مخدوم امین فہیم کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعے پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینئرصوبائی وزیر نثار کھڑو، صوبائی وزرا، مخدوم جمیل الزمان، ناصر شاہ، منظور سان، پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی و دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز و سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی کا سفر انشا اللہ جاری و ساری رہے گا، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، مخدوم امین فہیم کے خاندان کی بے تحاشہ قربانیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ہر اچھے برے وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے، آج جمیل الزماں بلاول بھٹو کیساتھ بیٹھے ہیں اور یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا، مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی کے ہر اچھے اور برے دور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، محبت اور دوستی کا سفر بڑھتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چیرمین بلاول بھٹو نے حکم دیا کہ کالج بنایاجائے اور آج کالج منصوبے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کر رہا ہوں، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کالج تیار ہوگا،بلاول بھٹو بطور وزیراعظم اس کا افتتاح کرینگے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔