پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگئے ،

پاکستان کیلئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ، اگلی فائٹ پاکستان کیلئے آخری ہوگی، اس کے بعد امریکہ یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کر لوں گا‘ ویڈیو بیان

پیر 20 نومبر 2017 17:47

پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوگئے جس کے باعث انہوںنے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔محمد وسیم نے 8پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا ان کی اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے ، وہ نہیں چاہتے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہوگی، اس مقابلے کے بعد وہ امریکہ یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :