شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ نہ کھیل سکے

پیر 20 نومبر 2017 17:47

شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ نہ ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) آل رائونڈر شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ نہ کھیل سکے۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی جانب سے تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رائونڈر کو فلو اور گلے میں خراش کی شکایت بتائی گئی ہے۔کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ کے لئے شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس گزشتہ6 میچز میں سے 4میں فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اس میں شاہد آفریدی کا کردار نمایاں رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :