گجرات ،دیور اور بھابھی پراسرار طور پر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے

بھائی ندیم نے میری بیوی کو زندہ جلانے کے بعد خودسوزی کی ہے‘ خاتون کے شوہر نعیم مرزا کا الزام

پیر 20 نومبر 2017 17:44

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) نواحی گائوں نیو نوشہرہ میں دیور اور بھابھی پراسرار طور پر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ زندہ جل جانے والی خاتون کے شوہر نعیم مرزا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی ندیم نے اس کی بیوی کو زندہ جلانے کے بعد خودسوزی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ نیو نوشہرہ میںدیور اور بھائی کی موت معمہ بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

زندہ جل جانے والی صبیحہ نامی خاتون کے شوہر نعیم مرزا نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث میرے بھائی ندیم نے پہلے میری بیوی صبیحہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی پھر خود کو بھی جلا ڈالا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہی دم توڑ گئے۔مدعی نعیم مرزا نے مرحوم بھائی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مدعی نعیم مرزا کی بیوی صبیحہ کے اپنے دیور ندیم کے ساتھ نامناسب تعلقات تھے جس پر نعیم نے اپنے بھائی اور بیوی کو کمرے میں بند کرکے دونوں کو زندہ جلا ڈالا تاہم ابھی کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور بہت جلد مقتولین کی موت کے پہلو واضح ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :