آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری‘وہاڑی سے اڑھائی من منشیات برآمد

پیر 20 نومبر 2017 17:44

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری‘وہاڑی ..
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں وہاڑی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈھائی من منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی عمر سعید ملک نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کوخفیہ ذرائع سے منشیات کی بھاری مقدار سمگل ہونے کی اطلاع ملی جس پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم سجاد احمد خاں کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے رائے عارف نے ٹیم کے ہمراہ ہائی وے کوارٹرز پر ریڈ کر کے تقریباً70 لاکھ روپے مالیت کی 100کلو منشیات جس میں 50کلو چرس، 50 کلو افیون اور منشیات فروشی سے کمائے ہوئے 77ہزارروپے شامل تھے برآمد کر لئے۔پولیس ٹیم نے ملزم عباس عرف عباسی کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کامیاب کاروائی کرنے والی تمام ٹیم کو شاباش دی اور انعام و سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :