ہنگو ،زکواة کی مد میں 32لاکھ 64ہزار روپے ، 85لوکل کمیٹیوں کے زریعے مستحقین میں تقسیم کردیئے گئے

پیر 20 نومبر 2017 17:44

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)ضلع ہنگو میں زکواة کی مد میں 32لاکھ 64ہزار روپے آبادی کے لحاظ سے 85لوکل کمیٹیوں کے زریعے مستحقین میں تقسیم اس حوالے سے چیئر مین ضلعی زکواة کمیٹی دولت اللہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ سال 2017 میں 61لاکھ 37ہزار روپے فنڈ میں سے 36لاکھ 82ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواة افیسر رحمن اللہ بھی موجود تھے ضلعی زکوا ة کمیٹی کے چیئر مین دولت اللہ نے کہا کہ تعلیمی وظائف کے مد میں تعلیمی وظائف کے مد میں 6لاکھ 14ہزار دینی مدارس کو 6لاکھ 14ہزار صحت کے مراکزی 4لاکھ 91ہزار جہیز فنڈ 7لاکھ 40ہزار و دیگر شعبہ جات میں 32لاکھھ 64ہزار روپے ضلع ہنگو کے 85لوکل کمیٹیوں کے وساطت سے ابادی کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ باقی فنڈ صوبائی زکواة کونسل کے منظوری کے بعد استعمال کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ دیگر حکومتوں کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت زکواة فنڈ بروقت ریلیز کرتی ہیں جس کی وجہ سے مستحقین کے مسائل اور ان کو اپنے حقوق بروقت مل جاتے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی زکواة کمیٹی ضلع ہنگو سے عوام بہت خوش ہیں اور صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں چیئر ضلعی زکواة کمیٹی نے کہا کہ ہمارا کام انتہائی مخلصانہ طریقے سے کیا جاتا ہے ہماری کوشش ہیں کہ کسی کو بھی گلے اور شکایات کو موقع نہ ملے میرے دفتر کے دروازے 24گھنٹے غریب عوام کیلئے کھلے ہیں انہوںنے کہا کہ پہلے ہمارا آفس کرائے کے بلڈنگ میں تھا اب ہم نے اپنے آفس کو ضلعی سیکرٹریٹ کو تبدیل کیا ہے جس سے ہمارے اور ہمارے سٹاف کی کافی مسائل حل ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ششہ ماہی اور سالانہ فنڈ بروقت ریلیز ہونے کی وجہ سے ہم غریب عوام کی بروقت مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔