اورکزئی پرایمئیر لیگ کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،سام ٹائیگرز نے فائنل میچ اپنے نام کرلیا

پیر 20 نومبر 2017 17:42

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)لوئر اورکزئی ایجنسی میں اورکزئی پرایمئیر لیگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر سام ٹائیگرز نے فائنل میچ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اتمان خیل میں شروع ہونے والا اورکزئی پرایمیئر لیگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا گزشتہ روز شین زرغون کرکٹ گرائونڈ اتمان خیل میں فائنل میچ اورکزئی ایکسپریس اور سام ٹائیگر کے درمیان کھیلاگیا فائنل میچ کے مہمانان خصوصی متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور اور متحدہ قبائل پارٹی قطر کے صدر اکبر حسین تھے فائنل میچ دیکھنے کیلئے گرائونڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعدا د موجود تھی فائنل میچ اورکزئی ایکسپریس اور اورکزئی ٹائیگر کے درمیان دس دس اووز کا کھیلا گیا اورکزئی ایکسپریس نے پہلا بیٹنگ کرتے ہوئے دس اووز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 106زنز بنائی جبکہ دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے سام ٹائیگرز نے مقررہ حدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6اووز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ حدف پورا کر کے فائنل میچ اپنے نا م کر لیا متحدہ قبائل پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر قیادت ایک ماہ سے جاری اورکزئی پرایمیئر لیگ ٹورنامنٹ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر ملک حبیب نور نے کہا کہ اورکزئی قبائل میں ہر میدان میں ٹیلنٹ موجود ہیں مگر اس کو تراشنے کی ضرورت ہیں انہوںنے کہا کہ اورکزئی نوجوانوں کو اور کھلاڑیوں کھیل کھود کے گرائونڈ اور سہولیات فراہم کیا جائے تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ کھیل کھود اور دیگر تفریحی پروگرامات سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہیں نوجوان نسل کھیل کھود سے دیگر فضولیات سے بچ جاتا ہے اور یہ لوگ اپنے علاقے میں روشنی پھیلانے میں اہم کردار اد اکرتے ہیں تقریب کے اخر میں مہمانان خصوصی نے جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر انے والے ٹیموں کے کپتانوں اور ٹورنامنٹ میں مین آف دی ٹورنامنٹ مین آف دی میچ اور دیگر اچھی کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی ۔