نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر مردان کے زیر اہتمام بچوں کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب

سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد ، اساتذہ و طلبہ کی کثیرتعداد میں شرکت

پیر 20 نومبر 2017 17:42

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر مردان نے پیر کے روز بچوں کا عالمی دن منایا ۔ اس موقع پر مردان کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید علی بخش ، ممتاز ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ہمایون ہما ، مردان چیمبر آف کامرس کے ایڈمنسٹریٹر مسرت عاصی اور بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپیشل بچوں نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے بچوں کے حقوق ، انکے مسائل اور اسکے بارے میں حکومتی اقدامات کا ذکر کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ہمایون ہما نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت 9.2ملین بچے سکول نہیں جاتے ۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ بچے جو ہمار ا مستقبل ہے ، پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔