کراچی میں کھلے عام وہیل شارک کا گوشت فروخت ہونے لگا

پیر 20 نومبر 2017 17:30

کراچی میں کھلے عام وہیل شارک کا گوشت فروخت ہونے لگا
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) :کراچی ابراہم حیدری میں ماہی گیروں نے شکار کی گئی وہیل شارک سر عام فروخت کر دی ۔ایک ٹن کی بالغ شارک کا گوشت لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کچھ ہی گھنٹوں میں فروحت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہیل شارک کا گوشت بد ذائقہ ہونے کے باعث کھایا نہیں جاتا ۔جبکہ وہیل شارک کا گوشت فروخت کرنے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق پاکستان ماہی گیر اب تک 56کے قریب جال میں پھنسنے والی وہیل شارکس آزاد کر چکے ہیں اور یقینا ماہی گیر ان قوانین سے نا آشنا ہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :