حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے،افضال حسین زین

پیر 20 نومبر 2017 17:15

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے‘پولیوموذی اورخطرناک مرض ہے‘ضلع قصورکوپولیو فری بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ وزیراعلیٰ پنجاب افضال حسین زین نے ریلوے اسٹیشن‘ نیابازار‘گنڈاسنگھ والا‘اٹھیل پوروگردونواح میں پولیوٹیموں کی چیکنگ کرنے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں تمام متعلقہ محکمے فعال کردار اداکریں ‘5سال سے کم عمرکوئی بھی بچہ پولیوویکسین کے قطروں سے محروم نہ رہے، پاکستان سے پولیو کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی جانب ہم جس رفتار ی سے بڑھ رہے ہیں مستقبل قریب میں اس مرض کا انشاء اللہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائیگا‘محکمہ صحت کیساتھ ساتھ دیگرتمام متعلقہ سرکاری محکمے حسب سابق پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :