نیشنل ٹی ٹونٹی میں کامران اکمل کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

پیر 20 نومبر 2017 16:58

نیشنل ٹی ٹونٹی میں کامران اکمل کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2017ء)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل کی نیشنل ٹی ٹونٹی میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کامران اکمل لاہور وائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں ،ایونٹ کے پہلے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے اور ایک میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تاہم کراچی وائٹس کے خلاف میچ میں انہوں نے 34گیندوں پر 6چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 52رنز سکور کیے،فاٹا کیخلاف انہو ں نے محض29گیندوں پر 10چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 63رنز کی اننگ کھیلی جب کہ راولپنڈی کیخلاف مقابلے میں 35سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے 37گیندوں پر 7چوکوں اور2چھکوں کی مددسے 65رنز سکور کیے۔

کامران اکمل اس ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 100گیندوں پر23چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 180رنز سکور کرچکے ہیں اور زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میںچوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔