عراقی سپریم کورٹ نے کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو غیر دستوری قرار دیدیا

پیر 20 نومبر 2017 16:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) عراق کی عدالت عظمی نے رواں برس پچیس ستمبر کو نیم خود مختار علاقے کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو غیر دستوری قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیر کو عراقی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچیس ستمبر سن 2017 کے آزادی ریفرنڈم کے نتائج اور اِس کے نتیجے سے پیدا ہونے والی صورت حال کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں کرائے گئے ریفرنڈم میں کرد عوام نے آزادی کے حق میں اپنی رائے دی تھی۔ اس ریفرنڈم کے انعقاد پر عراق کے ساتھ ساتھ ترکی اور ایران نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :