آنگ سان سوچی کے ساتھ یورپی یونین کی اعلی ترین سفارت کار کی ملاقات

روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات چیت مثبت رہی ہے اس بحران کے خاتمے کیلئے مناسب پیش رفت جاری ہے، موگرینی

پیر 20 نومبر 2017 16:56

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے نوبل انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی کے ساتھ پیر کو میانمار کے دارالحکومت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے موگرینی نے کہا کہ روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات چیت مثبت رہی ہے اور اس بحران کے خاتمے کے لیے مناسب پیش رفت جاری ہے۔ آنگ سان سوچی سے ملاقات سے قبل فیڈریکا موگرینی نے اتوار انیس نومبر کو بنگلہ دیشی علاقے کوکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے ایک بڑے کمپ کا بھی دورہ کیا تھا۔ میانمار کے دارالحکومت نپ یا دا میں موگرینی نے بنگلہ دیشی، میانمار، جرمنی، سویڈن اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :