کمانڈرافغان باڈر فورسز نے ڈیورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا

کوئی بھی پاکستانی فوج افغان حدود میں داخل نہیں ہوا، سرحدی حفاظتی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی کو بھی افغان حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جنرل محمد ایوب حسین خیل

پیر 20 نومبر 2017 16:56

کمانڈرافغان باڈر فورسز نے ڈیورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) افغان سرحدی فورسز کے ایک اعلی کمانڈر نے ڈیورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی فوج افغان حدود میں داخل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان سرحدی پولیس فورسز کی فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل محمد ایوب حسین خیل کا کہنا ہے کہ ڈ یورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔

کوئی بھی پاکستانی فوج افغان حدود میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ننگرہار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل حسین خیل نے کہاکہ سرحدی حفاظتی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی کو بھی افغان حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :