مولانافضل الرحمن نوازشریف کومشکل میں کسی بھی وقت چھوڑجائے گا،شیخ رشید

کل قومی اسمبلی اجلاس میں پتاچل جائیگا کہ نوازشریف کے ساتھ کتنے ارکان ہیں،دھرنے والوں کا اصل ماسٹر مائنڈ رانا ثناء اللہ ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2017 16:48

مولانافضل الرحمن نوازشریف کومشکل میں کسی بھی وقت چھوڑجائے گا،شیخ رشید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر2017ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن نوازشریف کومشکل میں کسی بھی وقت چھوڑجائے گا،کل قومی اسمبلی اجلاس میں معلوم ہوجائے گاکہ نوازشریف کے ساتھ کتنے ارکان ہیں،دھرنے والوں کوراناثناء اللہ نے اسلام آبادبھیجا لاہورمیں روک بھی سکتے تھے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے میں زاہد حامد اور انوشہ رحمان شامل ہیں۔

دھرنے والوں کوراناثناء اللہ نے اسلام آباد بھیجا لاہورمیں روک بھی سکتے تھے۔ دھرنے والوں کا اصل ماسٹر مائنڈ رانا ثناء اللہ ہے۔ ختم نبوت ﷺ کامعاملہ نہ اٹھایا جاتا تو کسی کوپتا نہ چلتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہوامیں معلق وزیراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

دھرنے والوں کو روکنا ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نوازشریف کومشکل میں کسی بھی وقت چھوڑجائے گا۔

نااہل پارٹی صدر کیلئے کل بل منظور کیا جائے گا۔کل قومی اسمبلی اجلاس میں معلوم ہوجائے گاکہ نوازشریف کے ساتھ کتنے ارکان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بل نا منظور ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ واضح رہے دھرنے والوں نے گزشتہ پندرہ دنوں سے اسلام آبادکے تمام راستے سیل کررکھے ہیں۔جس کے باعث جڑواں شہروں کے رہائشیوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کاسامناہے۔اسلام ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کودھرناختم کروانے کیلئے حکم بھی دے رکھاہے تاہم وزارت داخلہ کاخیال ہے کہ دھرنا شرکاء کے مطالبات مذاکرات کے ذریعے حل کرلیے جائیں گے۔ لیکن دھرنے والے مذاکرات کیلئے وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے پربضد ہیں۔