باپ کے موٹر سائیکل نہ لے کے دینے پر بیٹے نے خود کشی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 16:37

باپ کے موٹر سائیکل نہ لے کے دینے پر بیٹے نے خود کشی کر لی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):باپ کے موٹر سائیکل نہ لے کے دینے پر بیٹے نے خود کشی کر لی ۔تفصیلات مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہرسنارپور میں پیش آیا جہاں باپ کے موٹر سائیکل نہ لے کے دینے پر بیٹے نے خود کشی کر لی۔حلدر نامی لڑکا کلاس نہم کا طالبعلم تھا اور کافی عرصے سے باپ سے ضد کر رہا تھا کہ اسے موٹر بائیک خرید کر دے مگر باپ اپنے مالی حالات کے سبب ایسا کرنے سے قاصر تھا ۔

(جاری ہے)

جب بیٹے کواپنی خواہش پورے ہوتے نظر نہ آئی تو اس نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔جمعہ کے روز حلدر اپنے گھر میں اکیلا تھا جب اس نے اپنے ہی گھر کے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے کے تمام پہلوؤں کو بغور دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی تفتیش مکمل کر لیں گے۔