سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی زیر صدارت سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

کمیٹی کی ملازمت کرنے والے کھلاڑیوںکو 60 سال عمر تک ریٹائرڈ نہ کرنے کی سفارش

پیر 20 نومبر 2017 16:40

سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی زیر صدارت سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،سپورٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے ملازمت کرنے والے کھلاڑیوںکو 60 سال عمر تک ریٹائرڈ نہ کرنے کی سفارش کر دی ہے، کمیٹی کا آئندہ اجلاس 28 نومبر کو ہوگا، سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روزپارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے کی، اجلاس میںوفاقی وزیر، بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، سینیٹرساجد حسین طوری، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر الیاس احمد بلور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس(ر) اسد منیر اور سید شرافت حسین بخاری ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن ہارون رشید، پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے علاوہ پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر سپورٹس بورڈز کے نمائندوںنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس(ر) اسد منیر نے ملک میں فٹ بال کے مسائل اور فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے بارے میں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن ہارون رشید نے کرکٹ کے مسائل اور کارکردگی پر بریفنگ دی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس(ر) اسد منیر نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن دھڑے بند ی کا شکار ہے عدالت نے فٹ بال فیڈریشن کی ذمہ داریاں سر انجام دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر لگایا ہے۔

فیصل صالح حیات اور سید ظاہر شاہ گروپ فٹ بال فیڈریشن کے دو دھڑے ہیں، فٹ بال فیڈریشن میں دو گروپ کی لڑائی کی وجہ سے کیس عدالت میں ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے پر ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن ہارون رشید نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو سکیورٹی کے کافی مسائل تھے جس کو حکومت نے پورا کیا ، سری لنکا کی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کامیاب دورے رہے،اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بھی آنے کی امید ہے وہ بھی پاکستان آکر کھیلیں گے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اور خیبر پختونخواء سے کافی ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، شاداب، بابراعظم اور فخرزمان قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان ، پشاور میں تربیت حاصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ صوبوں ، ، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیرکے نمائندوں نے اپنے، اپنے علاقوں کی طرف سے فٹ بال کے حوالے سے بریفنگ دی، وفاقی وزیر، بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت نے فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی، کھیلوں کی ترقی کے لئے محنت کی ضرورت ہے اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں ڈلفن شو تین ماہ کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں جس پر ایم او یو دستخط ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال فیڈریشن کے علاوہ تمام فیڈریشنوں کے کافی مسائل حل ہو چکے ہیں، فٹ بال کا کیس عدالت میں ہے اور فٹ بال کی سرگرمیاں رکنے نہیں دیں گے اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران فٹ بال کے لئے فنڈز مانگے ہیں ، فنڈز آنے پر فٹ بال کی سرگرمیاں بھی پھر سے شروع ہو جائیں گی اور ہم نے اپنے ملک کے معاملات دیکھنے ہیں،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں صوبائی وزراء کھیل کو اور سیکرٹریز کو بریفنگ کے لئے طلب کر لیا ہے اجلا س میں سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے ملازمت کرنے والے کھلاڑیوں کو60 سال عمر تک ریٹائرڈ نہ کرنے کی سفارش کر دی اور ان کو 60 سال سے قبل نوکری سے فارغ نہ کیا جائے،کمیٹی کا اجلاس اب 28 نومبر کو ہوگا جس میں دوسری سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار کو بلایا جائے گا جو اپنی ، اپنی فیڈریشز کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں۔

متعلقہ عنوان :