شعبہ خطاطی‘ کا باضابطہ قیام عظیم اسلامی فن کے فروغ میں سنگ میل کادرجہ رکھتا ہے ،ْعرفان صدیقی

پیر 20 نومبر 2017 16:39

شعبہ خطاطی‘ کا باضابطہ قیام عظیم اسلامی فن کے فروغ میں سنگ میل کادرجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارہ فروغ قومی زبان کے زیراہتمام شعبہ خطاطی کا باضابطہ قیام اس عظیم اسلامی فن کے فروغ میں سنگ میل کادرجہ رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ادارہ فروغ قومی زبان کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے شعبہ خطاطی کے قیام کے بارے میں تیاریوں کاجائزہ لیا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے متوقع اخراجات کا تخمینہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہاکہ ادارے کی موجودہ عمارت کے اندر کافی گنجائش موجود ہے جہاں شعبہ خطاطی قائم کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایک ماہ کے اندراندر ابتدائی تیاریاں مکمل کرکے شعبہ خطاطی کا باضابطہ افتتاح کردیاجائے اور اس شعبے کو ہر لحاظ سے مکمل اور بامقصد بنانے کا عمل جاری رکھا جائے۔ بریفنگ میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریڑی سید جنید اخلاق کے علاوہ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف، وزارت اور محکمہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :