پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی

پیر 20 نومبر 2017 16:36

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے،عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،بجلی کی تین مختلف سکیموں کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے جلد ان کا بھی افتتاح کیا جائے،اس کے علاوہ چک نمبر 100جنوبی میں 200سوئی گیس میٹر وں کی تنصیب کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور مزید 100گیس میٹرز بھی جلد نصب کر دئیے جائیں‘الیکشن 2013میں کیے ہوئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 100جنوبی میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میںمسلم لیگ (ن) اپنی کار کر دگی کی بنا پر بھار ی اکثر یت سے جیتے گی‘محمدنوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میںنمایاں کمی کر کے ا ورمعاشی طو ر پر شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہو ئے حکومت کی مثالی کارکرد گی کا ثبوت فراہم کر د یا ہے،ورثے میں ملے ہو ئے مسائل اوربحرا نو ں سے نجا ت کا سلسلہ جار ی ہے۔

متعلقہ عنوان :