ربیع الاول کے حوالے سے مرکز اہلسنت کا اجلاس

پیر 20 نومبر 2017 16:36

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) مدرسہ مدینہ غوثیہ میں مرکز اہلسنت کا ربیع الاول کی آمد کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت صاحبز ادہ قاضی نگا ہ ِمصطفی نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ﷺکی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ماہ ربیع الاول کی خوشی میں بازاروں،گلیوں سمیت شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ سجانے سمیت حضور ﷺکی آمد کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جائے ، اللہ تعالی ٰ نے حضورﷺٌکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ، اجلاس میں مشاورت کے بعد 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو انجمن ِتاجران سے ملاقات کرکے 12ربیع الاول کے جلوس کے راستوں کو سجانے کیلئے اقدامات اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی ،اجلاس میں عبداللہ سعید ہاشمی ، مفتی طارق محمود ، محمد اللہ بخش سیالوی و دیگر علماء نے شرکت کی ۔