ملتان پولیس انسانیت بھول گئی ، انصاف مانگنے والے بزرگ لوگوں پر بھی تشدد کرنے لگی

پیر 20 نومبر 2017 16:14

ملتان پولیس انسانیت بھول گئی ، انصاف مانگنے والے بزرگ لوگوں پر بھی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) :ملتان پولیس نے بزرگ لوگوں پر تشدد کرنے کی حد کر دی ،بوڑھا شخص اپنی بیوی کے ساتھ اپنی زمین حاصل کرنے کے لئے احتجاج کر رہا تھا ۔لیکن احتجاج کرنا ہی ان بزرگ لوگوں کا جرم بن گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ میرے پاس میری زمین کے کاغذات موجود ہیں اس کے باوجود بھی میری زمین مجھے نہیں سونپی جا رہی اور اس پر قبضہ مافیہ لوگ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔پولیس اہلکاروں نے دکھے مار کر اٹھانے کی کوشش کی لیکن جب بوڑھے شخص نے ضد کی کہ میں اپنی زمین کے لئے انصاف لے کر ہی جاؤں گا تو ان بزگ لوگوں پر تشدد کرتے ہوئے اہلکار انہیں پولیس وین میں ڈال کر تھانے لے گئی ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :