رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،

6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 20 نومبر 2017 16:34

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پیر کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن مرزا کو گرفتار کر لیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔

ملزم بلڈرز سے بھتہ وصولی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایک اور کارروائی میں رینجرز نے سعود آباد کے علاقے سے ملزم اللہ بخش کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے گلشن اقبال اور لانڈھی کے علاقوں سے 3 ملزمان فضیل عرف فیضی، محمد عاقب بلوچ اور محمد کامران کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے، لوگوں سے رقم لوٹنے اور ڈکیتی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ لانڈھی ہی کے علاقے سے ملزم فہیم احمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزم گاڑیوں کو جلانے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ے۔

متعلقہ عنوان :