لاہور میں خاتون نے جنرل ہسپتال کے سامنے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 16:05

لاہور میں خاتون نے جنرل ہسپتال کے سامنے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):لاہور میں خاتون نے جنرل ہسپتال کے سامنے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے ہسپتالوں کے باہر بچوں کی پیدائش کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس سے محکمہ صحت پنجاب کے دعووں کی قلعی کھلتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق ایک حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے لیے لاہور کے جنرل ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال کی غفلت کے باعث خاتون کو بروقت ہسپتال میں داخل نہ کیا جا سکا اور اسنے ہسپتال کے باہر ہی رکشے میں بچیکو جنم دے دیا ۔بچے کی پیدائش کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے زچہ و بچہ کو وارڈ میں منتقل کر دیا ۔تا ہم ایم ایس جنرل ہسپتال نے اس واقعے میں ہسپتال کی کسی بھی قسم کی غفلت کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔