کامرس ڈیسک)

پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تاجر کنونشن آج ہو گا

پیر 20 نومبر 2017 16:00

ْ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن اور گوشت مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے (آج) منگل کو دوپہر 2 بجے نانک واڑہ، ہری مسجد نزد رسالہ تھانہ کی حدود میں تاجر کنونشن منعقد ہو گا جس میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان شرکت کریں گے جبکہ معروف عالم دین علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی غلام دستگیر قادری، اینکر پرسن شبیر ابو طالب، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر، آل پاکستان کنفکشنری کے چیئرمین جاوید عبد الله، گوشت مارکیٹ کے چیئرمین فرید قریشی، الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان سمیت مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنما شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر رہنما فرید قریشی نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی بھرپور کاوشوں کی وجہ سے کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری کا خاتمہ ہوا ہے، پولیس اور رینجرز کے شہداء کی قربانیوں سے آج کراچی کے تاجر اور شہری دہشت گردی سے محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :