امریکی کانگریس کی جانب سے ایرانی رہنماں کی دولت کی تحقیقات

پیر 20 نومبر 2017 15:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)امریکی کانگریس میں مالیاتی امور کی کمیٹی نے وزارت خزانہ کو یہ ذمے داری سونپی ہے کہ وہ اس امر کا انکشاف کرے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر 80 ایرانی سینئر اہل کاروں اور پاسداران انقلاب کے رہ نماں نے اپنی دولت کس طرح حاصل کی ، اس کا مجموعی حجم کیا ہے اور اس رقم کو کس طرح سرمایہ کاری میں استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ایوان نمائندگان کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جو وزارت خزانہ کو "ایرانی قیادت کے اثاثوں کے حوالے سے شفافیت کے قانون" پر عمل درامد کا پابند بناتی ہے۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے اکتوبر میں جاری ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں نئی کمپنیوں اور شخصیات کا اضافہ کیا ہے۔