فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ؛ مشکوک شخص دو کلو بارودی مواد سمیت گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 15:50

فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ؛ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):اسلام آباد ،فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو دو کلو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

دہشتگرد کے قبضے سے دو کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ۔دہشتگرد سے 492ڈیٹو نیٹر،300میٹر سیفٹی فیوز اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔دہشت گرد کو گارڈن ایونیو سے گرفتار کیا گیا ۔دہشتگرد کو اسلا م آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ۔