ممنوعہ جزو کی موجودگی پر ملن کیپسول کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد

پیر 20 نومبر 2017 15:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ڈرگ کنٹرول یونٹ نے انسانی جسم کے لیے خطرناک جزوء پر مشتمل ’’ملن ‘‘ کیپسول کی تیاری ،فروخت اور خریداری پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب کے مطابق السعودی طبی فائونڈیشن کے تیار کر دہ ’’ملن ‘‘کیپسول کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیئے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کیپسول کی تیاری میں سلڈینافل نامی ایلوپیتھک جزو شامل کیا گیا ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے مضر ہے لہذامذکورہ کیپسول کی تیاری ،فروخت اور خریداری پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ہے۔