رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو ہراکر پاک انڈو چمپیئن شپ جیت لی

پیر 20 نومبر 2017 15:41

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو ہراکر پاک انڈو چمپیئن شپ جیت لی ، رستم پاکستان عثمان مجید بلو کو دبئی کے وزیر کھیل نے گولڈ میڈل پہنایا، عثمان بلو پہلوان کے اہلخانہ نے اس تاریخی فتح پر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور مٹھائی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

پیر کو رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہندوکرم سنگھ کر ہرا کر پاک انڈو چیمپیئن شپ جیت لی ہے، دبئی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے عثمان مجید بلو پہلوان نے روایتی مقابلے میں بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا، رستم پاکستان کو دبئی کے وزیر کھیل نے گولڈ میڈل پہنایا، پاکستانی پہلوان نے گرائونڈ کا چکر لگایا،عثمان بلو پہلوان کے اہلخانہ نے اس تاریخی فتح پر شکرا نے کے نوافل ادا کیے اور مٹھائی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :