شیخ زید ہسپتال میں سی ٹی سکین ،ایم آئی آر مشینیں ایک ماہ سے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پیر 20 نومبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شیخ زید ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آئی آر مشینیں ایک ماہ سے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ غریب مریض مہنگے ٹیسٹ باہر سے کرانے پر مجبور ہیں۔مریضوں کے مطابق انتظامیہ شاید یہ مشینیں ٹھیک نہیں کرانا چاہتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا شہر کے بڑے ہسپتالوں کے بعد ماڈل ہسپتال شیخ زید کی سی ٹی سکین اور ایم آئی آر مشینیں گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑھی ہیں جس کی وجہ سے غریب مریض مہنگے ٹیسٹ باہر سے کرارہے ہیں۔جبکہ نتظامیہ کے نوٹس میں ہے کہ مشینیں خراب ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک یہ مشینیں ٹھیک نہیں کرائی گئی ۔شہریوں سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے اور یہ مشینیں جلد از جلد ٹھیک کرائی جائیں۔