محکمہ تحفظ ماحول کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کا نیپالی طرزکے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی بھٹے کی کارکردگی کا جائزہ

پیر 20 نومبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) محکمہ تحفظ ماحول کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ڈائریکٹر تحفظ ماحول نسیم الرحمان کی سربراہی میں محکمہ اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے رائیونڈ روڈ پر ٹرائل پر چلنے والے نیپالی طرزکے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی بھٹے کی کارکردگی کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نسیم الرحما ن نے کہا کہ اس ماحول دوست بھٹے کامقصدسارے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہے کیونکہ اس سے A Class اینٹیںتیار ہوتی ہیں اورفیول مکمل طور استعمال ہوتا ہے اس طرح ماحول میں کاربن کااخراج کم سے کم ہوتا ہے اور دھواں بھی سیاہ نہیں ہوتا ہے اس میں 40 سی60 فیصد تک لاگت کم آتی ہے اور پیدا وار بہت زیادہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول ٹرائل پر چلنے والے اس بھٹے کا مسلسل تجزیاتی جائزہ لے رہا ہے اس کی کامیابی کے بعد پنجاب کے سارے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر شفٹ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :