ایران اور عراق میں زلزلہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس ،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 نومبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایران اور عراق میں زلزلہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں پاکستان مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری امداد بھیجنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا یہ ایوان یران اور عراق میں ہولناک زلزلے سے بڑے تعداد میں ہلاکتوںپر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اوراس قدرتی آفت سے بڑے پرپیمانے ہونے والے نقصان پر ایرانی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے فوری امداد پہنچانا ایک اچھا اقدام ہے۔

تمام مسلم ممالک کو ایسے موقعوں پر اپنے اختلافات کو بلا طاق رکھتے ہوئے اپنے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔لہذا یہ ایوان ہولناک زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدری کا اظہار کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اگر ایرانی اور عراقی حکومت کو مزید مدد کی ضرورت ہوتو ان کو فراہم کی جائے۔