الیکشن تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کی متفقہ کاوشوں سے 2018ء میں ہی ہوگا ‘پرویز ملک

پاکستان میں سیاسی جمہوری استحکام آچکا حکومت دھرنے کا پرامن حل نکلے اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا‘عمران نذیر

پیر 20 نومبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کی متفقہ کاوشوں کی وجہ سے 2018ء میں ہوگا، پاکستان میں سیاسی جمہوری استحکام آچکا ہے حکومت چاہتی ہے دھرنے کا پرامن حل نکلے اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا،عمران خان نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں، ملک کے سیاسی نقشہ میں دوروز قبل تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر قانون سازی کی ہے، جمہوری قوتوں کے نمائندے جو قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھتے ہیںانہیں یقین ہو گیا ہے کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے پہلے ممکن نہیں، نام نہاد نشئی سیاستدان ملک کی باگ ڈور کیا سنبھالے گا جو ہر وقت نشے میں رہتا ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، یہ پاکستان اور محب وطن عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشوں کا مقابلہ کیا اورباطل کو شکست دی،عمران کے لیفٹ رائٹ موجودبنکوں کے نادھندہ اور چورہٹا دئے جائیں یا وہ چھوڑ جائیں،تو ان کی بولتی بند جائے۔

متعلقہ عنوان :