Live Updates

خورشیدشاہ کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

میاں صاحب غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے، قائدحزب اختلاف حکومت اگر دھرنا مظاہرین کے خلاف ایکشن نہیں لینا چاہتی تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے، دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی کارکردگی کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا، عمران خان کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا پول کھل گیا ہے، میڈیاسے بات چیت

پیر 20 نومبر 2017 15:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخوراحمدشید شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اخلاقی و سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے،میاں صاحب غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے۔

دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی۔پیرکوسکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کچھ لوگوں نے اسلام آباد کوسیل کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دارالحکومت میں 20 لاکھ لوگ رہتے ہیں اور یہاں دنیا بھر کے لوگ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اگر دھرنا مظاہرین کے خلاف ایکشن نہیں لینا چاہتی تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے، دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، اگر نواز شریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تو وہ خود غیر آئینی راستے پر جارہے ہیں جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی کارکردگی کیا ہے، عمران خان کی حکومت میں ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا، عمران خان کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا پول کھل گیا ہے۔

داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا خواب منظور وسان نے دیکھا ہے اور وہی اس کی تعبیر بھی بتا سکتے ہیں۔ ہر الیکشن میں الائنس بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے،پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔خورشید شاہ نے کہا ہم ملک میں صاف ستھری سیاست کرنا چاہتے ہیں اور کسی کے معاملات میں دخل اندازی کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ریاست میں ریاست اوراداروں میں ادارے نہیں ہونے چاہئیں ، حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، بنیادی مسائل کا حل ہونا عوام کا حق ہے۔۔خورشید شاہ نے کہا ملک میں صاف ستھری سیاست چاہتے ہیں، اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال کی مدت پوری کی، ابھی بھی کوشش ہے اور چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

مطالبات کرنا سیاسی جماعت کا حق ہے ، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم اور سیاست کی بات کرتی ہے، الیکشن سے متعلق خواب منظوروسان کا ہے تعبیر وہی بتاسکتے ہیں۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پرویز مشرف کو عدالتوں نے باہر جانے دیا، نواز شریف نے خود پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی اور وہ اس حوالے سے اپنے سابق وزیر داخلہ سے سوال کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات