پیرمظہرالحق کی سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملاقات

پیر 20 نومبر 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر تعلیم سندھ پیرمظہرالحق نے گزشتہ روز دبئی میں سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال باالخصوص کراچی میں امن وامان اور سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔